ہمارے متعلق

ہم کون ہیں:

علم طاقت ہے لیکن غلط معلومات اتنی ہی خطرناک ہیں جتنی کے آج کل میڈیا میں عام ہیں۔ غیر یقینی صورتحال کے درمیان حقائق اطمینان کا زریعہ ہوسکتے ہیں۔ اس بحرانی کیفیت میں حقائق سے آگاہی زندگی اور موت کے درمیان فرق پیدا کر سکتی ہے، واٹس ایپ پر بےتہاشا معلومات اور خوف و ہراس کے اس دور کے دوران ،اس غیر منفعتی قدم کے زریعہ ہم رینگلر انسٹرومینٹس کا مقصد آپ کو کورونا وائرس کے بارے میں قابل اعتماد ، درست اور تازہ ترین معلومات فراہم کرنا ہے۔

’فائٹ اگینسٹ کوویڈ‘19‘ میں ہم عوام کو بااختیار بنانے میں اپنا کردار ادا کرنے کی امید کرتے ہیں۔ ہم یقین رکھتے ہیں کہ ہر انسان حقائق جاننے کا حقدار ہے۔ اور ہم اسے یقینی بنانے کے لئے یہ کاوش کر رے ہیں۔

 

مشن:

درست اور تازہ ترین معلومات فراہم کرکے CoVID-19 کے خلاف جنگ میں افراد ، کنبوں ، برادریوں اور تنظیموں کی مدد کرنا-